انسانی حقوق پر امریکی رپورٹ جاری، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال بھی شامل

واشنگٹن(سی این پی) امریکا نے انسانی حقوق پر 2019 کی رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال بھی شامل کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق اور جمہوریت کے لیے نائب امریکی وزیر خارجہ نے خصوصی پریس کانفرنس کی، رابرٹ ڈیسٹرو نے میڈیا کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکا کو تشویش ہے۔رابرٹ ڈیسٹرو نے بتایا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی تفصیل بھی اس رپورٹ میں شامل ہے، کشمیر میں انٹرنیٹ کی بندش کا معاملہ بھارت سے اٹھایا گیا ہے، بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرے۔نائب امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے معاملات پر بات کرنے سے ہم نہیں گھبرائیں گے، رپورٹ میں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا معاملہ تو شامل ہے تاہم شہریت کے قانون پر بھارت میں تشدد کی تفصیلات اس رپورٹ میں شامل نہیں کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں