معروف گلوکارنے کورونا وائرس سے بچاؤکے حوالے سے گانا ریلیز کردیا

کراچی(سی این پی)معروف پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے گانا ریلیز کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرعلی ظفرنےکرونا وائرس کے خطرے اور احتیاطی تدابیرسے متعلق گانے کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گٹار بجا کر خود ہی گن گنا رہے تھے۔علی ظفر نے پاکستانی فلم انڈسٹری کے شہر آفاق گانے ’کو کو کورینا‘ کی دھن پر ہی کورونا گانے کو ترتیب دیا اورپاکستانیوں کو بتایا کہ وہ کس طرح سے کورونا سے لڑسکتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 53 ہوگئی ،ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے 20 نئے کیس سامنے آگئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں