کورونا وائرس،پاک بنگلہ دیش سیریز اور پاکستان کپ ملتوی کر دیا گیا

لاہور(سی این پی)پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈز نے دونوں ممالک کے درمیان سیریز کے باقی میچز کو ملتوی کردیا، نئے شیڈیول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین سیریز میں شامل ایک روزہ میچ اور دوسرا ٹیسٹ میچ ملتوی کردیا گیا۔بیان میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک کے بورڈز اب مستقبل میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ چیمپیئن شپ میں شامل سیریز کو مکمل کرنے کے لیے باہمی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ بھی بتایا کہ 25 مارچ سے شروع ہونے والا پاکستان ایک روزہ کپ غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔پی سی بی کے مطابق پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے مرحلے میں شرکت کے لیے بنگلہ دیشی ٹیم کو 29 مارچ کو کراچی پہنچنا تھا جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین واحد ایک روزہ میچ یکم اپریل کو کھیلا جانا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 10 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے ایک اننگز اور 44 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں