کورونا وائرس،فخرِ عالم کاعوام میں شعور و آگہی کے لیے خصوصی پیغام جاری

کراچی(سی این پی )پاکستانی گلوکار فخرِ عالم نے کورونا وائرس کے حوالے سے عوام میں شعور و آگہی کے لیے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک بڑی پریشانی کے سامنے کھڑے ہیں جس کا سامنا کرنے کے لیے تیاری ضروری ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گلوکار فخرِ عالم نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورت میں ایک بڑی پریشانی ہمارے سامنے ہے۔ ہمیں تیاری کرتے ہوئے بے وقوف بننے سے بچنا ہوگا۔گلوکار فخرِ عالم نے کہا کہ ہم کو پرسکون رہتے ہوئے ٹھنڈے دماغ سے صورتحال کا جائزہ لینا ہوگا اور عوام کے ساتھ رحم دلی سے پیش آنا ہوگا جبکہ کورونا وائرس ایک حقیقت ہے۔فخرِ عالم نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے کسی بھی شخص کو اِس غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے کہ یہ وائرس اُسے نہیں لگ سکتا جبکہ احتیاط ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر اور من حیث القوم ہمیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔تاکہ ہم کورونا وائرس جیسی وبا سے نمٹ سکیں۔ عوام کو چاہئے کہ احتیاط سے کام لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں