کورونا وائرس،جیک ما اورعلی بابا فائونڈیشن کا ایشیائی ممالک کو طبی امداد کا اعلان

اسلام آباد(سی این پی)جیک ما فائونڈیشن اور علی بابا فائونڈیشن نے COVID-19 کے خلاف عالمی جنگ میں مدد کے لئے ایشیاء کے دس مزید ممالک کو انتہائی ضروری طبی سامان عطیہ کرنے کے منصوبہ کا اعلان کیا ہے۔ افغانستان، بنگلہ دیش، کمبوڈیا، لائوس، مالدیپ، منگولیا، میانمار، نیپال، پاکستان اور سری لنکا کی حکومتیں دونوں فائونڈیشنز سے مجموعی طور پر 1.8 ملین ماسکس، دو لاکھ 10 ہزار COVID-19 ٹیسٹ کٹس، 36 ہزار حفاظتی ملبوسات سمیت ضروری میڈیکل آلات اور سازوسامان جن میں وینٹی لیٹرز اور تھرمو میٹرز شامل ہیں، وصول کریں گی۔ جیک ماہ نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعے فائونڈیشن کے تازہ ترین اعلان میں کہا کہ گو ایشیا، ہم ایشیاء کے 10 مزید ممالک میں ہنگامی سازوسامان عطیہ کریں گے، تیزی سے ڈلیوری آسان نہیں ہے لیکن ہمیں اسے مکمل کرلیں گے۔ عطیات کی فراہمی الیکٹرانک ورلڈ ٹریڈ پلیٹ فارم کی مضبوط صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے گی تاکہ ممالک کی بڑی تعداد اور ان کی جغرافیائی حدود کے اہم لاجسٹک اور ٹرانسپورٹیشن چیلنج پر قابو پایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں