دنیا بھر میں کرونا کے وار جاری، 188 ممالک میں 13 ہزار 67 ہلاکتیں ہو گئیں

نیویارک(سی این پی)دنیا بھر میں کرونا کے وار جاری، خطرناک وائرس نے 188 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا۔ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار 67 ہو گئی، کرونا سے اب تک 3 لاکھ 8 سے زائد افراد متاثر ہیں، اٹلی میں 793 ہلاکتیں ایک ہی روز میں ہوئیں۔ جنوبی کوریا میں 2 ،چین اور فلپائن میں چھ، چھ اور امریکا میں مزید 46 افراد ہلاک ہو گئے، افریقا میں بھی لاک ڈائون کا آغاز کر دیا گیا۔چین کے بعد کرونا نے یورپ میں پنجے گاڑ لیے، اٹلی میں کرونا وائرس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 793 ہلاکتیں ہوئیں۔ مجموعی تعداد 4 ہزار 8 سو 25 ہو گئی۔امریکا میں مزید 46 افراد ہلاک ہونے سے تعداد 348 ہو گئی، 2 ہزار 652 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ایران میں 1556، اسپین میں 1381 اور فرانس میں 562 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کرونا مثبت نکلنے کی صورت میں ہر شخص کو مفت طبی امداد دی جائے گئی، کرونا کے ٹیسٹ کے لئے امیگریشن سٹیٹس چیک نہیں کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صورت حال اٹلی سے بھی ابتر ہو سکتی ہے، ہلاکتوں کی تعداد 233 ہے. افریقا کے متعدد ممالک میں بھی لاک ڈائون کا آغاز کر دیا گیا، کیسز کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں