چینی معیشت معمول پر واپس آ رہی ہے، عالمی مالیاتی فنڈ

واشنگٹن (سی این پی )عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ کوروناسے نبردآزما ہونے کے دوران چین کے تجربات سے ظاہر ہوتاہے کہ درست پالیسی وباء کا مقابلہ کرنے اور اس کے اثرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ چین میں پیداواری سرگرمیوں کی بحالی بتدریج جاری ہے اور معیشت معمول کی طرف لوٹ رہی ہے جو عالمی اقتصادی مشکلات میں کمی کے لیے مددگار ہوگا۔مذکورہ مضمون میں لکھا گیاہے کہ کووڈ-19 کا پھیلائو عالمی معیشت پر گہرے اور سنگین اثرات مرتب کر رہا ہے۔کووڈ۔19 پر قابو پانے کے لیے اقتصادی سرگرمیوں کو سست کرنا پڑ رہاہے۔ اس سلسلے میں چین نے بہت جلد سلسلہ وار اقدامات اختیار کیے اور سب سے کمزور گروپوں کی مدد کی جس سے معیشت پر وبا کے سنگین دھچکے کی شدت کو موثر طور پر کم کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں