کرونا وائرس ،امریکی صدر کا کاروبار بھی ٹھپ ،بیل آئوٹ مانگ لیا

واشنگٹن (سی این پی )کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے بحران نے امریکی صدر کا کاروبار بھی ٹھپ کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا بزنس بچانے کیلئے بیل آئوٹ کی ضرورت پڑ گئی۔صدر ٹرمپ کا فلوریڈا میں مار اے لاگو ہوٹل بند کرکے عملے کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ کمپنی نے واشنگٹن میں لگثری ہوٹل کا بار بھی بند کر دیا ہے۔ ان کے گالف کورسز کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم نہیں کہ ان کے بزنسز کو حکومت کی کیا مدد ملے گی۔ وہ اس معاملے پر اپنے بیٹوں سے بات نہیں کرتے۔ ادھر امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کرونا کے پھیلنے کی پیش گوئی کردی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی انٹیلی جنس نے جنوری اور فروری میں ہی بتا دیا تھا کہ کرونا وبا ء کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ صدر ٹرمپ اور کانگریس ارکان نے کرونا پر وارننگ کو اہمیت نہیں دی اور پیشگی اقدامات نہیں کیے۔ اگر پیشگی اقدامات کر لیے جاتے تو وائرس کا پھیلاو سست کیا جا سکتا تھا۔ صدر ٹرمپ نے ان میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر بلا جواز تنقید کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں