کرونا وائرس، پنجاب حکومت نے 50 ارب روپے کا معاشی پیکج تیار کر لیا

لاہور(سی این پی)کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون کی وجہ سے پنجاب حکومت نے تقریبا 50 ارب روپے کا اکنامک پیکج تیارکر لیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے 50 لاکھ افراد کو ماہانہ 3 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ماہانہ لیبر کے سوشل سکیورٹی، ای او بی آئی، ڈسٹرکٹ مارکیٹ کمیٹیوں کے ٹیکس کو 2 ماہ کے لئے معاف کر نے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ سکولز کی فیسوں میں 50 فیصد کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ قرضوں کی ادائیگیوں کو موخر کرتے ہوئے گریس وقت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ملز، بڑے اداروں کو دو ماہ کے بجلی بلز کو ایک سال کی قسطوں میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ادویات، ماسک، وینٹی لیٹرز اور دیگر ضروری اشیا کی خریداری کے لئے حکومت پنجاب کے سپیشل اکائونٹ سے 12 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ماہانہ تین ہزار روپے امداد احساس پروگرام سے دی جائے گی اس کیلئے فہرستیں متعلقہ ضلعی افسر تیار کریں گے،

اپنا تبصرہ بھیجیں