جرمن میڈیا نے بھارتی حکومت اور ریاستی اداروں کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا

برلن(سی این پی)جرمن میڈیا نے بھارتی حکومت اور ریاستی اداروں کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا، میڈیا کی نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کشمیریوں نے واضح طور پر بتا دیا کہ بھارتی میڈیا انہیں “سب ٹھیک ہے” بتاتا ہے جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں، انہیں بھارت پر بھروسہ نہیں۔کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے، سرکاری میڈیا سینٹر میں کشمیری صحافیوں کا سکرپٹ مانیٹر کیا جاتا ہے اور اسے حکومتی موقف کے مطابق بنانے کے لیے کہا جاتا ہے۔صحافی کہتے ہیں انہیں دھمکیوں اور خطروں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، عام کشمیریوں کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا انہیں صرف جھوٹ دکھاتا ہے۔صحافیوں کا کہنا ہے مقامی کشمیری میڈیا تو بالکل بند کر دیا گیا ہے، اخباروں پر خبریں نہیں صرف تاریخ بدل رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں