کورونا وائرس ، حکومت کا عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(سی این پی) حکومت نے کوروناوائرس کے ممکنہ پھیلا ئوکے پیش نظر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اس سلسلے میں مشیر خزانہ نے کورونا کے خلاف درکار فنڈز فوری طور پر جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے وزارت خزانہ میں اعلی سطح اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کی ، جس میں کورونا کی وبا کے تناظر میں ریلیف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور امدادی کاموں کو تیز کرنے کیلئے فنڈز کے اجرا میں بہتری لانے پر بات چیت کی گئی۔چیئرمین این ڈی ایم اے اوردیگر حکام نے ادویات اورآلات کی خریداری پربریفنگ دی اور ہرطرح کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں پر بات ہوئی۔اجلاس میں کوروناوائرس کے ممکنہ پھیلا ئوکے پیش نظر عوام کو ریلیف فراہم کرنیکا فیصلہ کیا گیا ، مشیر خزانہ نے کورونا کے خلاف درکار فنڈز فوری طور پر جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا فنڈز سے دوائیں اور مشینری خریدی جائے گی۔عبدالحفیظ کا کہنا تھا کہ فنڈکے استعمال پراین ڈی ایم اے اور وزارت منصوبہ بندی میں رابطے کیے جائیں، فنڈکے حصول میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔گذشتہ روز معاشی ٹیم نے عوام کیلئے ریلیف پیکج تیار کیا تھا ، جس کے تحت 70لاکھ ڈیلی ویجز ملازمین کو 3 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے جب کہ ایکسپورٹرز کیلئے بھی 200 ارب روپے کا ریلیف پیکج منظور کیا گیا تھا۔وزیراعظم نے ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی موجودگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے بڑے معاشی ریلیف پیکج کی منظوری دی تھی۔وزیراعظم عمران خان نے صورتحال پرمسلسل نظر رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ صورتحال میں غریب اور پسے طبقے پر نظر رکھیں، ڈیلی ویجز ملازمین کوصورتحال سے نقصان نہیں ہونا چاہیے،

اپنا تبصرہ بھیجیں