ٹی وی چینلز کے ذریعے تعلیم فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(سی این پی)وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسکول بندش کے دوران ٹی وی چینلز کے ذریعے تعلیم فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اپنی ایک ٹویٹ میں وزیر تعلیم شفقت محمود نے لکھا کہ مخصوص ٹی وی چینلز کے ذریعے تعلیم فراہم کی جائے گی۔انہوں نے لکھا کہ ابھی کافی کام کرنے کی ضرورت ہے اور امید ہے آئندہ ماہ سے تعلیم کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلا ئوکے باعث ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ آزاد کشمیر، سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں مکمل لاک ڈائون ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں