کرونا وائرس،شہریوں کی سہولت کیلئے اماراتی حکام کا بڑا اقدام

ابوظہبی(سی این پی)اماراتی حکام نے کرونا وائرس کے باعث گھروں میں محصور ہونے والے شہریوں کی بڑی مشکل آسان کردی، شارجہ حکام نے تین ماہ تک بجلی کے بل میں دس فیصد کمی کا اعلان کردیا۔میڈیاکی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے حکام نے یہ فیصلہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کیا ہے کیونکہ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے باعث لوگ گھروں میں رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔وبا کا مزید پھیلائو روکنے کیلئے دنیا بھر کی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی لوگوں کا گھروں سے نکلنا منع ہے جس کے باعث ان کے بجلی کے بلوں میں اضافہ ہورہا ہے۔حکومت نے شہریوں کو رعایت دینے کیلئے بجلی کے بلوں میں دس فیصد کمی کا اعلان کیا ہے تاکہ شہریوں کیلئے آسانی کی جاسکے۔شارجہ کے حکمراں شیخ ڈاکٹر سلطان القاسمی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کا پھیلائو روکنے کیلئے حکومتوں کو نئے چیلنجز اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جن میں ایک بجلی کے بلو ں میں اضافہ بھی ہے۔ڈاکٹر سلطان القاسمی کا کہنا تھا کہ بلی کے بلوں میں کمی کے باعث حکومت کو تین ماہ کے دوران 23 کروڑ درہم کا نقصان ہوگا لیکن پھر بھی حکومت اپنے شہریوں کو سہولت دینے کیلئے بل میں کٹوتی کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں