کویت، کرفیو کی خلاف ورزی پر 10غیر ملکیوں کی ملک بدری کا فیصلہ

کویت سٹی (سی این پی)وزارت داخلہ نے کرفیو کی خلاف کرنے پر دس غیر ملکیوں کو گرفتار کرکے ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست کویت میں بھی کرونا وائرس کا پھیلا ئوروکنے کیلئے ریاست بھر میں کرفیو نافذ ہے لیکن وہاں بھی شہری کرفیو کی پاسداری نہیں کررہے۔کویت کے علاقے فروانیہ میں پولیس نے کرفیو کی خلاف کرنے پر دس غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے جو کرفیو کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے ایک جگہ جمع ہوکر ہلہ گلہ کررہے تھے۔مذکورہ افراد نے اپنے جمع ہونے کی ویڈیو بھی بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، پولیس نے ویڈیو وائرل ہوتے ہی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کی تلاش شروع کی اور سراغ لگاکر انہیں گرفتار کرلیا۔ترجمان کویتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کو فوری طور پر بلیک لسٹ کرکے ملک بدر کیا جائے گا,

اپنا تبصرہ بھیجیں