کرونا وائرس ، برطانیہ میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری

لندن (سی این پی) برطانوی وزارت داخلہ نے غیر ملکیوں کیلئے ویزوں میں توسیع کا اعلان کر دیا اور کہا صورتحال بہترنہ ہوئی تو ویزوں میں مزید توسیع بھی کی جا سکتی ہے، غیرملکی ویزوں میں31مئی تک توسیع کراسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے دوران برطانیہ میں مقیم غیر ملکوں کیلئے اچھی خبر آگئی ، برطانوی وزارت داخلہ نے غیرملکیوں کیلئے ویزوں میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ہوم آفس نے فیصلہ کیا ہے کہ جن افراد کے ویزے ختم ہو رہے ہیں یا جنہیں ہوم آفس نے ملک چھوڑنے کا حکم دے رکھا ہے، انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہوم آفس سے رابطہ کرکے ویزوں میں31مئی تک توسیع کراسکتے ہیں۔بر طانوی وزیر داخلہ پریٹی پاٹیل کا کہنا تھا کہ اگر صورتحال میں بہتری نہ آئی تو ویزوں میں مزید توسیع بھی کی جائے گی، اس وبا کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو تلاش کرنے کیلئے ہوم آفس چھاپے بھی نہیں مارے گا تاہم صورتحال بہترہونے پر غیرقانونی طورپرمقیم افراد کو جانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نزدیک ویزوں سے زیادہ لوگوں کی صحت اور زندگیاں اہم ہیں، ویزوں کے اجرا کے سلسلے میں ہوم آفس کے اندر ایک کووڈ 19 امیگریشن ٹیم بنا دی گئی ہے۔خیال رہے برطانیہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8077 ہو گئی ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1427 نئے کیسز سامنے آئے ، برطانیہ میں ایک روز میں رپورٹ ہونے والے کیسز میں اب تک یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 422 ہو گئی ہے ، این ایچ ایس 90 ہزار سے سے زائد افراد کے ٹیسٹ کر چکا ہے ، اسپتالوں میں مدد میں کے لیے فوج کو طلب کر لیا گیا ہے، تمام روٹین چیک اپ اپائنٹمنٹ کینسل کر دی گئیں اور لوگوں کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں