کورونا وائرس ،سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدے سے روک دیا

اسلام آباد (سی این پی)کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر سعودی حکومت نے پاکستان کوحج معاہدے کرنے سے روک دیا اور کہا صورتحال بہتر ہوتے ہی آگاہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستان کوحج معاہدے کرنے سے روک دیا ، اس حوالے سے سعودی وزیر حج کا مراسلہ وزارت مذہبی امورکو موصول ہوگیا ہے۔سعودی حکومت کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر حج معاہدہ نہ کریں، سعودی حکومت صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے، صورتحال بہتر ہوتے ہی آگاہ کریں گے۔وزارت مذہبی امور نے سعودی حکومت کی اطلاع کے بعد کام روک دیا ہے۔یاد رہے چند روز قبل وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا تھا کہ سعودی وزارت حج نے ٹرانسپورٹ، ہوٹل اور بلڈنگ حتمی معاہدہ فی الحال موخر کرنے کا مشورہ دیا ہے، فی الحال حج2020 نہ ہونے کی بات قبل از وقت ہے، امید ہے حج تک صورت حال بہتر ہوجائے گی، مصدقہ اطلاعات کے لیے وزارت کے آفیشل سوشل میڈیا کو فالو کریں، جھوٹی خبروں پر کان نہ دھریں۔ حج انتظامات معمول کے مطابق جاری ہیں۔ ہم سعودی وزارت حج و عمرہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ سعودی عرب نے حج انتظامات روکنے سے متعلق کوئی حکم جاری نہیں کیا۔ سعودی حکام ایسے اعلان سے پہلے بڑے مسلم ممالک سے مشاورت کرے گی۔سعودی وزارت حج نے ٹرانسپورٹ، ہوٹل/بلڈنگ حتمی معاہدہ فی الحال موخر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ فی الحال حج نہ ہونے کی بات قبل از وقت ہے۔ اللہ تعالی سے امیدہے کہ حج کے ایام تک صورت حال بہتر ہو جائے گی۔ مصدقہ اطلاعات کیلئے وزارت کے آفیشل سوشل میڈیا کو فالو کریں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر حج روکنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ حج انتظامات معمول کے مطابق جاری ہیں۔ ہم سعودی وزارت حج و عمرہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ سعودی عرب نے حج انتظامات روکنے سے متعلق کوئی حکم جاری نہیں کیا۔ سعودی حکام ایسے اعلان سے پہلے بڑے مسلم ممالک سے مشاورت کرے گی۔سوشل میڈیا پر حج روکنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ حج انتظامات معمول کے مطابق جاری ہیں۔ ہم سعودی وزارت حج و عمرہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ سعودی عرب نے حج انتظامات روکنے سے متعلق کوئی حکم جاری نہیں کیا۔ سعودی حکام ایسے اعلان سے پہلے بڑے مسلم ممالک سے مشاورت کرے گی۔واضح رہے کورونا وائرس سے دنیا بھرمیں ہلاک افراد کی تعداد 21 ہزار 344 ہوگئی ہے جبکہ 4 لاکھ تہترہزار543 متاثرہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں