مقبوضہ جموں و کشمیر میں فور جی موبائل انٹرنیٹ سروس جزوی بحال

جموں(سی این پی)بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں فور جی موبائل انٹرنیٹ سروس جزوی بحال کر دی۔ میڈیا کے مطابق قابض بھارتی انتظامیہ کی جانب سے جموں کے تمام اضلاع میں 4 جی موبائل انٹرنیٹ سروس جزوی بحال کی گئی ہے جب کہ مقبوضہ کشمیر کے اضلاع میں 4 جی موبائل انٹرنیٹ سروس تاحال بند ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں 7 ماہ سے زائد عرصے سے کرفیو نافذ ہے جس کے باعث کشمیری بنیادی ضروریات سے محروم ہوگئے ہیں جب کہ مواصلاتی نظام اور انٹرنیٹ کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہے۔اس کے علاوہ بھارتی قابض انتظامیہ نے 19 فروری کو پراکسی سروس ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک ( وی پی این)پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی حقیقی چیلنج مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 ، 35 اے کی واپسی اور حق خود ارادیت کا حصول ہے۔بھارت کو یاسین ملک، آسیہ اندرابی، سید علی گیلانی سمیت ہزاروں سیاسی قیدیوں کو ہر صورت رہا کرنا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں