مقبوضہ کشمیر میں کرونا سے پہلے شخص کا انتقال

جموں(سی این پی)مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے پہلا شخص انتقال کر گیا جبکہ وادی میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔میڈیا کے مطابق وائرس سے متاثرہ 65 سالہ شخص سری نگر کے اسپتال میں داخل تھا۔ سوپور کا رہائشی حال ہی میں ایک تبلیغی جماعت میں شرکت کے بعد واپس پہنچا تھا۔واضح رہے کہ گذشتہ 8 ماہ سے بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے مقبوضہ وادی میں پیرامیڈکس اسٹاف اور ادویات کی شدید قلت پہلے سے برقرار ہے۔بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈائون کیا تھا جس کا آج 235 واں روز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں