دس منٹ اور صرف 1 ڈالر میں کرونا کا ٹیسٹ ممکن ہونا شروع

لندن(سی این پی)کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے برطانوی کمپنی نے اہم کامیابی حاصل کر لی، کو وِڈ نائنٹین کے نہایت کم وقت میں سستے ترین ٹیسٹ کی توثیق کے لیے لیبارٹریز کو اس کی ترسیل شروع ہو گئی۔ میڈیا کے مطابق 10 منٹ میں کرونا وائرس اینٹی باڈی ٹیسٹ تیار کرنے والی برطانوی کمپنی نے اس کے پروٹوٹائپ (ابتدائی ماڈل)لیبارٹریز کو بھیجنا شروع کر دیے ہیں، جہاں اس ٹیسٹ کی توثیق ہوگی، بتایا گیا ہے کہ اس ٹیسٹ پر صرف 1 ڈالر خرچ آئے گا۔اس بات کی امید کی جا رہی ہے کہ یہ ٹیسٹ موجودہ وبا کی صورت حال میں گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے، اس سے قبل مذکورہ ہیلتھ ٹیکنالوجی کمپنی مولوجک نے گھر پر آسانی سے حمل ٹیسٹ بھی پہلی بار تیار کیا تھا، اس کمپنی نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ اگر اس ٹیسٹ کی آزمائش کامیاب رہی تو جون میں اسے عوام کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔اینٹی باڈی ٹیسٹ کو اس نکتے کے تحت تیار کیا جاتا ہے کہ آیا لوگ پہلے سے وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، اس کے برعکس اینٹجن ٹیسٹ یہ بتاتا ہے کہ کیا کوئی واقعی وائرس کی وجہ سے کو وِڈ نائنٹین مرض میں مبتلا ہے۔کمپنی نے میڈیا کو بتایا کہ کو وِڈ نائنٹین کے تشخیصی ٹیسٹ کا توثیقی عمل رواں ہفتے سے مقامی طبی اسکول اور اسپتال میں شروع ہو چکا ہے، جب کہ کمپنی کے عالمی پارٹنرز بھی ٹیسٹ کے پروٹوٹائپس کی آزمائش کریں گے۔ کمپنی کے میڈیکل ڈائریکٹر نے یہ بھی کہا کہ کئی کمپنیاں وائرس کی تشخیص پر کام کر رہی ہیں تاہم مولوجک کا مقصد سستے اور وسیع سطح پر دستیاب ٹیسٹ کی تیاری تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں