پنجاب میں لاک ڈائون مزید سخت کرنے کی تیاری

لاہور(سی این پی) پنجاب میں کورونا مریضوں کی بڑھتی تعدادکے پیش نظر صوبائی حکومت نے لاک ڈائون کو مزید سخت کرنے کی تیاری کرلی، پنجاب کے اضلاع کو مختلف زونز میں تقسیم کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے شہریوں کو گھروں میں روکنے کی حکمت عملی میں تبدیلی کر دی ، جس کے مطابق پنجاب کے اضلاع کو مختلف زونز میں تقسیم کیا جائے گا، لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں الگ سے زون قائم کردئیے جائیں گے ۔ لاہور شہر میں ڈیفنس ، شاہدرہ ، رائے ونڈ روڈ ، مغل پورہ ، ٹاون شپ جیسے علاقوں کو ٹائون کے حساب سے زونز تقسیم کیا جارہا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایک زون کا شہری دوسرے زون میں نہیں جاسکے گا ، ایک زون کا شہری اپنے متعلقہ زون سے ہی گراسری سبزی اور دیگر ضروریات کی چیزیں خرید سکے گا ۔ جس زون میں دس سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے اسے مکمل طور پر سیل کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں