کراچی لاک ڈائون ، شہری دن میں2سے زائد مرتبہ نقل و حرکت نہیں کرسکیں گے

کراچی (سی این پی )کراچی میں لاک ڈان کے دوران شہریوں کی نقل و حرکت محدود رکھنے کیلئے سٹیزن مانیٹرنگ ایپ متعارف کرادی ، جس کے بعد شہری دن میں2سے زائد مرتبہ نقل و حرکت نہیں کرسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں لاک ڈان کے دوران بلاضرورت باہر نکلنے پر اب گرفتاری ہوگی، اس سلسلے میں شہریوں کی نقل وحرکت محدودرکھنے کیلئے سٹیزن مانیٹرنگ ایپ متعارف کرادی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز مقصود میمن کا کہنا ہے کہ پولیس سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروس ڈویژن نے ایپ متعارف کرائی، ایپ کا مقصد شہریوں کی نقل و حرکت محدود رکھنا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ایپ چیک پوائنٹس پرافسران کے موبائل میں انسٹال ہوگی، روزانہ شہریوں کی نقل وحرکت کا ڈیٹا محفوظ کرتے رہیں گے، شہری دن میں2سیزائد مرتبہ نقل و حرکت نہیں کرسکے گا۔مقصود میمن کا کہنا تھا کہ ثابت ہونے پرقانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی، ایپ میں کسی بھی شہری کے کوائف درج کئے جا سکیں گے، ایپ لاک ڈائون پرعملدارآمدموثربنانے میں مددگار ثابت ہو گی۔ شہری گھروں میں محدود رہیں،کوروناسے محفوظ رہیں۔واضح رہے سندھ کیشہریوں کی غیر سنجیدگی کے باعث آج سے سندھ بھرمیں لاک ڈائون مزیدسخت کردیا گیا،میڈیکل اسٹورسمیت تمام دکانیں شام پانچ بجے بندہوجائیں گی۔پولیس اوررینجرز نے گشت کے دوران اب تک گیارہ سوافراد گرفتاراورتین سوتیرہ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے، آئی جی سندھ مشتاق مہر نے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کیلئے پولیس کواحکامات جاری کردیے ہیں۔آئی جی سندھ کاکہناہے کہ کورونا وائرس کا پھیلا روکنے کیلئے لاک ڈائون میں مزید سختی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں