سپیکر قومی اسمبلی کامستحق لوگوں کو راشن کی فراہمی کیلئے پچاس لاکھ روپے عطیہ

صوابی (سی این پی )قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے نادار اورمستحق لوگوں کو راشن کی فراہمی کیلئے پچاس لاکھ روپے کی رقم کے عطیے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان صوابی ہسپتال میں ڈاکٹروں اور معاون طبی عملے کو حفاظتی سامان کی فراہمی کے موقع کیا۔ سپیکر نے اس بحران سے نمٹنے میں ڈاکٹروں اور معاون طبی عملے کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزوں اورمنافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔سپیکرنے قوم سے اپیل کی کہ وہ کوروناوائرس کی وبا سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیراختیار کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں