کروناوائرس کی تباہ کاریاں، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

جنیوا(سی این پی )عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے تمام ممالک کو متنبہ کیا ہے کہ کروناوائرس کے طویل عرصے تک اثرات کے لیے تیار رہیں، یہ کم فاصلے کی محدود وقتی دوڑ نہیں بلکہ میرا تھون ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کا اپنے تازہ بیان میں کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کروناوائرس سے سب سے زیادہ یورپ متاثر ہے۔ کرونا سے اب تک 70فیصد اموات یورپ میں ہوئیں۔عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ کرونا کے 60فیصد کیسز بھی یورپی ممالک میں سامنے آئے، دنیا بھر کی حکومتیں اور افراد کرونا سے پیدا نئی حقیقت کا ادراک کریں، کروناوائرس کے طویل عرصے تک اثرات کے لیے تیار رہیں۔خیال رہے کہ یورپی ملک اٹلی میں صورتحال چین سے زیادہ بدتر ہوگئی ہے، کرونا وائرس کے باعث لاشوں کے انبار لگ گئے جبکہ اسپتالوں میں بستر اور قبرستانوں میں دفنانے کیلئے جگہ نہ بچی، اطالوی نرسوں کا کہنا ہے تھک گئے ہیں، اب مزید لاشیں نہیں گن سکتے۔دنیا کے 199 ممالک میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 27 ہزار 365 سے تجاوز کرگئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں