کوروناوائرس،سپرپاور امریکا بھی بے بس ہو گیا

واشنگٹن (سی این پی ) سپرپاور امریکا بھی کوروناوائرس کے آگے بے بس ہوگیا ، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1لاکھ 4ہزارسے تجاوز کرگئی، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد1701سے زائد ہے ۔تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اب متاثرہ افراد کی تعداد1لاکھ 4ہزارسے تجاوز کرگئی۔ہلاکتوں کی تعداد1701سے زائد ہے جبکہ 25سوسے زائد مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ میئرواشنگٹن ڈی سی کی معاون کورونا وائرس کا شکار ہوکرچل بسیں۔دوسری جانب امریکی صدر نے معیشت کوسہارا دینے اور کورونا سے نمٹنے کیلئے 2 ٹریلین ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری کے بعد نظریں پھیر لیں۔ کورونا سے متعلق اقدامات پرتنقید کرنیوالے گورنرز کیساتھ کام نہیں کرنے کا حکم دے دیا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا اور گورنرز کوچاہئے کہ وہ انکے اقدامات کو سراہیں۔امدادی پیکج کے تحت 500ارب ڈالر وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صنعتی شعبے جبکہ 3ہزار ڈالر فی کس امریکا کے لاکھوں خاندانوں میں امداد کے طور پر تقسیم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ چھوٹے کاروباروں کو قرض کے لیے 350 ارب ڈالر، بیروزگاروں کی مدد کے لیے 250ارب ڈالر زاور ہسپتال سمیت نظام صحت کے لیے 100ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔اسکے علاوہ امریکہ میں بیروزگاری الانس کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایک ہفتے میں 32لاکھ سے زائد ورکرز نے بیروزگاری مراعات کیلئے درخواستیں دیں۔ بڑے امریکی شہروں میں بیروزگاری بہبود کا نظام شدید دباکاشکارہے۔امریکا میں بیروزگاری الانس کی حالیہ درخواستوں کی تعداد ماضی کے رکارڈ سے پانچ گنازیاد ہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں