کرونا وائرس ،دنیا بھر میں 27 ہزار 365 افراد جان کی بازی ہار گئے

نیویارک/روم(سی این پی ) دنیا بھر کے199ملکوں میں جان لیوا کرونا وائرس کے باعث اموات 27 ہزار 365 ہوگئیں، جان لیوا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ97ہزار سے زائد ہے جبکہ ایک لاکھ 33ہزار363افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، کورونا وائرس سے عالمی سطح پر 27ہزار 365 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔سب سے متاثر ہونے والا ملک اٹلی ہے جس نے چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،اٹلی میں اس جان لیوا کورونا سے مرنے والوں کی تعداد9ہزار 134ہوگئی جبکہ84ہزار498 افراد اب بھی اسپتالوں میں داخل ہیں۔گزشتہ روز 24 گھنٹے کے دوران صرف اٹلی میں969افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے، جس میں51ڈاکٹرز کورونا وائرس کے باعث جان سے گئے۔ چین میں وائرس سے3270افراد ہلاک ہوئے جبکہ 81ہزار394افراد متاثر ہیں۔ایران میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد2 ہزار378ہوگئی،32ہزار332 افراد متاثر ہوئے ہیں، برطانیہ میں759افراد کورونا کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے،14ہزار553 افراد متاثر ہیں، ترکی میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد92ہوگئی، جبکہ5ہزار698افراد کوروناوائرس سے متاثر ہیں۔اس کے علاوہ اسپین نے چین کو بھی پیچھے چھوڑدیا،اموات کی تعداد5ہزار138ہوگئی، اسپین میں9ہزارسے زائد طبی اہلکار کورونا وائر س سے متاثر ہوئے ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے701افراد لقمہ اجل بن گئے، امریکہ کے اسپتالوں میں ایک لاکھ4ہزار205 مریض زیر علاج ہیں۔ سعودی عرب میں3افراد کی کورونا وائرس سے وفات ہوئی جبکہ1104متاثر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں