میڈیا انڈسٹری اور ورکرز کے تحفظ کیلئے اقدامات کے حوالے سے کمیٹی قائم

اسلام آباد(سی این پی )وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کورونا صورتحال کے تناظر میں میڈیا انڈسٹری اور ورکرز کے تحفظ کیلئے اقدامات سے متعلق 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔تفصیلات کے مطابق کمیٹی کا قیام پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے خط کے بعد کیا گیا، کمیٹی شفقت محمود، فردوس عاشق، شہزاداکبر، شہبازگل و دیگر پر مشتمل ہو گی۔خط میں میڈیا انڈسٹری کیلئے حکومت کی جانب سیسپورٹ کی درخواست کی گئی تھی جب کہ کمیٹی کو پیش سفارشات کا جائزہ لینے اور مسائل کاحل کرنیکا ٹاسک دیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے درپیش چیلنج سے نمٹنے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے، صحافی اور میڈیا ورکرز بھی ہراول دستیکا کردار ادا کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ میڈیا ورکزر کے تحفظ اور انڈسٹری کی مشکلات کم کرنے کی کوشش کریں گے۔

میڈیا انڈسٹری اور ورکرز کے تحفظ کیلئے اقدامات کے حوالے سے کمیٹی قائم” ایک تبصرہ

  1. میڈیا رپورٹر انتہائی سفید پوش طبقہ ہے یہ نہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلا سکتے ہیں اور نہ سفید پوشی ظاہر کر سکتے ہیں اندر ہی اندر اپنے مسائل اور حالات سے خاموشی سے لڑتے رہتے ہیں اور اس جنگ میں جیت مسائل کی ہوتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں