مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، کپواڑہ میں مزید 5 نوجوان شہید

سرینگر(سی این پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، قابض فورسز نے کپواڑہ میں مزید 5 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ چوبیس گھنٹوں میں شہدا کی تعداد 9 ہو گئی، میڈیا کے مطابق 5 اگست سے جاری کرفیو میں 87 افراد کو شہید کیا گیا۔مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے، میڈیا کے مطابق قابض فوج نے ضلع کپواڑ ہ کے علاقے کیرن میں سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا، ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔ گزشتہ روز ضلع کلگام میں بھی بھارتی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔بھارت نے مقبوضہ وادی میں 5 اگست سے جاری کرفیو اور لاک ڈائون کے دوران تین خواتین سمیت 87 افراد کو شہید اور 956 افراد کو زخمی کیا ہے،زخمیوں میں پیلٹ گن کے زخمی بھی شامل ہیں۔لاک ڈائون اور کرفیو کی وجہ سے کشمیریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، کاروبار تباہ ہو چکے ہیں، ٹرانسپورٹ بند ہے اور تعلیمی اداروں پر تالے پڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں