سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن کی اوورسیز پاکستانیوں سے وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر عطیہ دینے کی اپیل

کراچی(سی این پی )عالمی شہرت یافتہ سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائم کردہ کرونا ریلیف فنڈ میں عطیہ دینے کی اپیل کردی۔تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے اوورسیز پاکستانیوں سے وزیراعظم عمران خان کے کرونا ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر عطیہ دینے کی اپیل کی۔کیون پیٹرسن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’پاکستانی بہت سخی ہیں مجھے یقین ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ اپنے لوگوں کی بھرپور سپورٹ کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب میں کہا تھا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اوورسیز پاکستانی کرونا ریلیف فنڈ میں بڑھ کر حصہ لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں