18

پاکستان کرکٹ بورڈ نے صوبائی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل کر لیے

لاہور(سی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے صوبائی کھلاڑیوں کے ویڈیو لنک فزیکل فٹنس ٹیسٹ مکمل کر لیے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے قومی و صوبائی کھلاڑیوں کے ویڈیو لنک فٹنس ٹیسٹ کیے گئے، قومی کے بعد صوبائی کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ بھی مکمل ہو گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرینرز فٹنس ٹیسٹ رپورٹس شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ اور چیف سلیکٹر کو بھجوائیں گے، ٹرینرز اور صوبائی کوچز نے محدود مواقع کے باوجود کھلاڑیوں کے فٹنس پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے باوجود سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کی فٹنس برقرار ہے، شان مسعود، امام الحق، بابر اعظم، سرفراز احمد کا فٹنس لیول بہترین ہے، اظہر علی، اسد شفیق، محمد عباس کا فٹنس لیول بھی عمدہ قرار دیا گیا ہے جب کہ عماد وسیم، حسن علی اور محمد عامر کی فٹنس میں بہتری نظر آئی۔اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک نے آن لائن ایپ کے ذریعے ٹیسٹ کی نگرانی کی، ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کو پش اپس، سٹ اپس، چن اپس اور جمپنگ کرنا تھی۔یاسر شاہ، عابد علی اور شاہین آفریدی نے آیندہ ہفتے ٹیسٹ کی درخواست کی تھی، ٹیم انتظامیہ نے تینوں کھلاڑیوں کی درخواست قبول کر لی تھی، جس پر ان کھلاڑیوں کے ٹیسٹ آیندہ ہفتے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں