عالمی ٹیلی کشمیر کانفرنس،تحریک کشمیر برطانیہ نے دنیا کو کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا

لندن (سی این پی)کرونا وائرس کے باعث سماجی فاصلوں اور دنیا کے محدود ہوجانے کے باوجود تحریک کشمیر برطانیہ نے کشمیر پر عالمی ٹیلی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرکے دنیا کو کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا ، تحریک کشمیر برطانیہ کی زیر  اہتمام انٹرنیشنل کشمیر ٹیلی کانفرنس میں عالمی برادری کو کرونا کی خوف کی فضا میں کشمیر اور کشمیریوں کو یاد رکھنے کا وعدہ لیا گیا ،ٹیلی کانفرنس میں صدر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، کانفرنس کی صدارت راجہ فہیم کیانی صدر تحریک کشمیر برطانیہ نے کی-جس میں حریت پسند راہنما الطاف احمد بٹ ،برطانیہ پارلیمنٹ کے ایم پی شیڈو منسٹر افضل خان، لارڈ نذیر احمد،لارڈ قربان حسین، یوتھ فار کشمیر کی رہنماء محترمہ شائستہ صفی،اور  سابق کونسلر شکیل خان ڈپٹی سیکریٹری جنرل قتحریک کشمیر  برطانیہ نے بھی اپنے خیالات کا اظیار کیا۔ صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود نےکہاکہ
  کرونا وائرس کے دوران مقبوضہ کشمیر کے لوگ ڈبل لاک ڈاون میں ہیں اور بھارتی فوجی قبضہ اور ظلم کرونا وائرس سے بھی خطرناک ہے 
بھارتی افواج معصوم کشمیریوں کو جعلی مقابلوں کی آڑ میں شہید کر رہی ہے کشمیریوں کی نسل کشی کا دنیا کو نوٹس لینا چاہیے اور ہزاروں کشمیریوں کو بھارت کی مختلف جیلوں میں پابند سلاسل کیا ہواہے۔ کروناوائرس کی صورتحال میں اقوام متحدہ نے قیدیوں کی سیفٹی کے لیے جو احکامات  جاری کیے ہوے ہیں اس کابھارت نے بالکل نوٹس نہیں لے رہا ۔ بھارت کالے قوانین کو استعمال کرکے کشمیری صحافیوں کی آواز بند کرنے کے لیے جعلی کیسز بنا رہاہے بھارت نے ڈومیسائل قانون  میں تبدیلی کرکے مسلم اکثریتی ریجن  بھارتی جموں و کشمیر کو اقلیتی مسلم ریاست میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا جو بین الاقوامی قوانین کے تحت جرم ہے۔
راجہ فہیم کیانی نے اس موقع پہ کہا کہ برٹش پارلیمنٹیرنز نے   مقبوضہ کشمیر میں اس ڈبل لاک  دوران کے  دوران انسانی حقوق کی خلاف وارزیوں پر تشویش کا اظہار کیاہے اور کہا ہےکہ ہم اس ظلم کے خلاف برطانوی  پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں گے اور  اقوام متحدہ کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروائے ۔ انہوں نے مزید کہا 5 اگست کے بعد کشمیر کے ایشو  کے ساتھ برطانوی پارلیمنٹ بڑی تعداد میں ایم پیز نے بھارت
کے جبرااقدامات کی مذمت کی۔ کشمیری حریت پسند راہنما الطاف احمد بٹ نے کہا کہ اس نفسا نفسی اور خوف کے عالم میں تحریک کشمیر برطانیہ نے کشمیر پہ ٹیلی کانفرنس کے ذریعے عالمی ضمیر کو جس طرح سے جھنجوڑا ہے اسکی مثال نہیں ملتی ، بھارت میں فاشسٹ مودی کی حکومت ہے جو ایک حکمت عملی سے کشمیری بہادر عوام پر خوف طاری کرنے کی کوشش کررہا ہے مگر بھارتی فاشسٹ فوجیوں اور انکے فاشسٹ حکمرانوں بالخصوص فاشسٹ وزیر اعظم ہٹلر نماء مودی نہیں جانتا کہ کشمیری کسی جبر اور خوف کو نہیں مانتے ، کرونا وائرس کی وجہ سے دُنیا کو احساس ھوگیا کہ لاک ڈاؤن کیا ھوتا ہے؟- میں یہاں پاکستان اور آپ لوگ برطانیہ میں ہیں جہاں اپنی ہی پولیس ، فوج اور دوسرے اداروں نے لاک ڈاؤن کیا ہواہے- دُنیا اندازہ لگائے وہاں کیا ھوگا جہاں دشمن فوج ھمارے گھروں کے دروازوں پر موجود ہے- اور اس ڈبل لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھاتے ھوئے کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے، روزانہ نوجوانوں کو قتل کیا جارہا ہے نام نہاد ایکٹ (Un lawfull act) کے تحت محصور مگر بہادر عوام کو گرفتار کیا جارہا ہے جسکا مطلب صرف اور صرف کشمیری لوگوں کے اوپر دباو ڈالکر انکو انکے بنیادی حق رائے شماری سے دستبردار کرنا ہے الطاف بٹ نے کہا یہ بھارتی حکمرانوں کی بھول ہے کہ ان اوچھے ہتھکنڈوں کی وجہ سے کشمیری بھارت کے سامنے سرنڈر کرینگے-الطاف بٹ کہا اس وبائی صورت حال میں Sons Of Soil جو دُنیا بھر میں MP افضل خان, لارڈ نذیر، لارڈ قربان، فہیم کیانی، شائستہ صفی، ڈاکٹر فائی اور دوسرے کشمیری نمائندوں کیُ زمہ داری بنتی ہے کہ بھارت کے اس جارحانہ ظلم تشدد اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف سیسہ پلائی ھوئی دیوار بنیں اور بھارت کے ناپاک عزائم کو ناکام کردیں-اس کانفرنس میں محترمہ شائستہ صفی نے بتایا کہ کس طرح مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نہتے مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہی ہے ۔ 72 سال گزرے گے ہیں لیکن اقوام عالم نے کشمیر کو پیدائشی حق خوداردیت نہیں دلوا سکی، لارڈ نذیر نے اس موقع پہ کہاکہ برطانیہ اور یورپ کے کشمیری اپنے مادر وطن پہ ہونے والے مظالم کی آواز ہر فورم پہ اٹھا رہے ہیں، یہ مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کی قربانی اورتارکین وطن کی کوششوں کانتیجہ ہے کہ کشمیر آج پھر دنیا کے ٹاپ ایجنڈے پہ ہے ،لارڈقربان نے کہاکہ دنیا کو پتہ لگ گیا ہے لاک ڈاون کا درد کیا ہوتاہے،دنیا اب کشمیریوں کے دکھ درد اور کیفیت کو سمجھ سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں