واٹس ایپ میں تین تبدیلیوں کی سفارشات سامنے آگئیں

سان فرانسسکو(سی این پی )پیغام رسانی کی بڑی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ میں تین تبدیلیوں کی سفارشات سامنے آگئیں۔واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو نے انتظامیہ سے سفارش کی ہے کہ وہ اسٹیٹس یا آخری بار آن لائن نظر آنے کے حوالے سے اپنی پالیسی کو تبدیل کرے اور اس میں مزید سہولیات فراہم کرے۔سفارش کی گئی ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ اسٹیٹس یا آخری بار آن لائن ہونے کی سیٹنگ میں تبدیلی کرےا ور وہ سہولت متعارف کرائے جس کے تحت صارف جن نمبروں کو چاہے منتخب کرے اور پھر وہ آخری آن لائن ٹائم یا اسٹیٹس کو دیکھ سکیں۔دوسری سفارش کی گئی ہے کہ انسٹاگرام کی طرز پر اسٹیٹس آرکائیو کا فیچر متعارف کرایا جائے تاکہ جو بھی تصویر، ویڈیو کو شیئر کیا جائے وہ خود بہ خود ہی موبائل میں محفوظ ہوجائے۔تیسری سفارش کی گئی ہے کہ واٹس ایپ میں چھٹیوں کے حوالے سے بھی فیچر متعارف کرایا جائے جیسے اگر کوئی شخص تعطیلات پر ہے اور وہ کسی کو جواب نہ دینا چاہے تو اُس کے لیے سیٹنگز میں ایک بٹن متعارف کرایا جائے تاکہ اُس کے ذریعے خود بہ خود پیغام بھیجنے والے کو میسج پہنچ جائے۔واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے ڈیڑھ سال قبل اسٹیٹس فیچر متعارف کرایا گیا تھا جس کے بعد صارف اپنی کوئی ویڈیو، تصویر یا ٹیکسٹ شیئر کرتا ہے تو وہ چوبیس گھنٹے بعد خود بہ خود ختم ہوجاتا ہے۔کمپنی نے پہلے صارفین کو تیس سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کرنے کی اجازت دی ہوئی تھی البتہ کرونا کے بعد اس کو کم کر کے دس سیکنڈ تک مختصر کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں