مقبوضہ کشمیر،قابض بھارتی فوج نے ایک روز میں 7 کشمیریوں کو شہید کردیا

سری نگر(سی این پی)مقبوضہ کشمیر قابض بھارتی افواج نے ایک روز میں 7 کشمیریوں کو شہید کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع کلگام کے علاقے میں محاصرے کے دوران گھر گھر تلاشی کی آڑ میں 24 گھنٹوں کے اندر مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بھارتی فوج نے ضلع کلگام کے علاقے استھل میں بھی 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا جس کے بعد 24گھنٹوں سے کم وقت میں شہیدکشمیریوں کی تعداد7 ہوگئی ہے۔رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ قابض بھارتی فوجی نے 5 روز میں فائرنگ سے اب تک 16 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ 5 روز میں16 کشمیریوں کابھارتی فوج کے ہاتھوں قتل قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کے لیے ذمہ داریاں پوری کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں