آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے 9 نئے کیس رپورٹ

مظفرآباد(سی این پی)وزیر صحت ڈاکٹر محمد نجیب کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے 9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے 9 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد آزاد کشمیرمیں کرونا کیسز کی تعداد 68 ہوگئی۔وزیر صحت آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نے بتایا کہ کرونا وائرس کے مریضوں میں 5 کا تعلق کوٹلی،ایک کا تعلق باغ سے ہے،3 مریضوں کا تعلق سرگودھا سے ہے۔ڈاکٹر محمد نجیب کے مطابق کوٹلی کے مریض ایک ہی خاندان سے ہیں،کوٹلی کے مریضوں میں سرگودھا سے آنے والے ان کے رشتہ دار بھی شامل ہیں،سرگودھا کے رہائشی رشتہ دار کے جنازے میں شرکت کے لیے آزاد کشمیر آئے تھے۔وزیر صحت آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ باغ کا رہائشی مریض بیرون ملک سے واپس آیا تھا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں