بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار عرفان خان جہان فانی سے کوچ کر گئے

ممبئی(سی این پی) بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار عرفان خان ممبئی کے اسپتال میں چل بسے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم انڈسٹری کےنامور بھارتی اداکارعرفان خان کو گزشتہ روز اسپتال داخل کرایا گیا تھا، حالت انتہائی نازک تھی تاہم اب ان کا انتقال ہو گیا ہے۔عرفان خان کی عمر 53 برس تھی اور وہ 2018 سےکینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ 3 روز قبل عرفان خان کی والدہ کا جے پور میں انتقال ہوا تھا۔عرفان خان نے بالی ووڈ سمیٹ ہالی ووڈ میں بھی خوب نام کمایا تھا ان کی نامور فلموں میں ہندی میڈیم، انگریزی میڈیم، بلیک میل، لنچ باکس، سلم ڈاگ ملینئر اور پیکو سمیت کئی فلمیں شامل ہیں۔ جبکہ بھارت سے باہر انہوں نے جیوریسک ورلڈ، انفرنو اور دی آمیزنگ سپائڈر مین سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں