مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے جنگی جرائم، وزیراعظم کا عالمی برادری سے بڑا مطالبہ

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کے دوران بھی مقبوضہ کشمیرمیں فاشسٹ ہندوتوا کا نظریہ اورجنگی جرائم جاری ہیں، عالمی برادری بھارت کے جنگی جرائم کا نوٹس لے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بارپھرمقبوضہ کشمیرمیں مودی کے فاشسٹ اقدامات کوعالمی دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا، وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں عالمی وبا کے دوران بھی فاشسٹ ہندوتوااورآرایس ایس کی بالادستی کا نظریہ جنگی جرائم کی شکل میں جاری ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں نسل کشی کرکے آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش جینیواکنونشن کیخلاف ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر اقوام متحدہ کاتسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ مقبوضہ کشمیرصورتحال کانوٹس لے۔انھوں نے مطالبہ کیاکہ عالمی برادری بھارتی جنگی جرائم، جینیوا کنونشن اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پراقدامات کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں