جاوید میانداد بھی سلیم ملک کی حمایت میں سامنے آگئے

لاہور(سی این پی) جاوید میانداد بھی سلیم ملک کی حمایت میں سامنے آگئے۔ سابق قومی کپتان نے سلیم ملک کو بھی کھیل میں واپسی کا موقع ملنے کی حمایت کرتے ہوئے حیرانگی ظاہر کی ہے کہ اب اتنے عرصے بعد یہ معاملہ کیوں اٹھایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلیم ملک کا موقف اس اعتبار سے درست ہے کہ جب بدعنوانی کر کے اس کا اعتراف کرنے والے تمام افراد کھیل کے میدانوں میں واپس آگئے تو ان کو بھی موقع ملنا چاہئے لیکن اس حوالے سے مضبوط قانون کا ہونا ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی وزیراعظم کے ماتحت ہے لہٰذا انہیں بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ دراصل ملکی قوانین میں ایسے سقم موجود ہیں جن کی وجہ سے جرم کرنے والے بچ جاتے ہیں لہٰذا باقاعدہ قانون سازی کی جائے اور بلاوجہ گڑے مردے نہ اکھاڑے جائیں جس کیلئے وزیر اعظم عمران خان احتساب کے حوالے سے اپنا موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں