معروف اداکار شان کو کراچی کی یاد ستا نے لگی

لاہور(سی این پی )پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان نے بتایا ہے کہ انہیں ان دنوں کراچی کی یاد ستا رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے کہا ہے کہ مجھے کراچی کی یاد بہت آرہی ہے، میں شہر قائد میں موجود اپنے تمام دوستوں کو بھی یاد کررہا ہوں۔انہوں نے شہر کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لوگوں کا اخلاق ، وہاں کا کھانا اور سمندر بہت زیادہ یاد آرہا ہے، اللہ میرے خوبصورت شہر کراچی کو ہمیشہ سلامت رکھے اور ہم سب کو اپنی امان میں رکھے، آمین۔یاد رہے کہ دیگر لوگوں کی طرح کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے اداکار شان نے خودکو گھر میں قرنطینہ کیا ہوا ہے۔ وہ وقتاً فوقتاً سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے کرتے اور انہیں حالات سے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں