ریاض نائیکو کی شہادت پر مظاہرے، بھارتی فورسز کی فائرنگ، 1 کشمیری شہید، متعدد زخمی

سری نگر(سی این پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بربریت جاری ہے، معروف کمانڈر ریاض نائیکو کی شہادت پر مظاہروں کے دوران بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر ٹوٹ پڑی، پیلٹ گن کا استعمال کیا، فائرنگ سے ایک کشمیری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔مقبوضہ وادی میں آزادی کی گونج سنائی دے رہی ہے، معروف کمانڈر اور برہان وانی کے جانشین ریاض نائیکو کی شہادت پر بھارت کے خلاف مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے۔ضلع پلواما میں بھارت کے خلاف بڑے مظاہرے ہوئے، کشمیری نوجوانوں کی بڑی تعداد نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ بھارتی فوج نے پر امن مظاہرین پر پیلٹ گن اور آنسو گیس کے شیل فائر کئے۔شہید کے والد کا کہنا تھا بیٹے کی شہادت ان کے لیے فخر کی بات ہے۔ مقبوضہ وادی میںحریت کانفرنس کے اعلان پر شہادتوں پر بھارت کے خلاف ہڑتال ہے۔خیال رہے گزشتہ روز حریت کمانڈر ریاض نائیکو کو ساتھیوں کے ہمراہ ان کے آبائی علاقے بیگ پورہ میں شہید کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں