عمر اکمل کی 3سالہ پابندی میں معطلی کی سزا شامل نہیں،فیصلہ

لاہور(سی این پی)کرکٹرعمراکمل کیس کے تفصیلی فیصلہ میں کہا گیا کہ کرکٹرعمراکمل کی تین سالہ پابندی میں معطلی کی سزا شامل نہیں اورکرکٹرعمراکمل پر پابندی 20 فروری 2020 سے نافذ العمل ہو گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) ڈسپلنری پینل کے سربراہ جسٹس(ر)فضل میراں نے کرکٹرعمراکمل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،جس کے مطابق کرکٹرعمراکمل کی 3سالہ پابندی میں معطلی کی سزا شامل نہیں،عمراکمل پر اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی دوبار خلاف ورزی پر 3سال کی پابندی عائد کی گئی،کرکٹر عمراکمل پر پابندی 20 فروری 2020 سے نافذ العمل ہو گی،عمر اکمل دوبارہ 19فروری 2023 کو کرکٹ کی سرگرمیوں میں شرکت کے اہل ہوں گے۔تفصیلی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ عمر اکمل غلطی پر نہ تو ندامت کے خواہاں ہیں اور نہ ہی معافی مانگنے کو تیار ہیں،عمر اکمل نے بکی سے رابطوں کے حوالے سے پی سی بی کو آگاہ نہ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں