ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال وانا کے ڈاکٹرز مفت میں تنخواہ بٹورنے لگے، عوام کا اصلاح احوال کا مطالبہ

وانا(سی این پی)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال وانا کے ڈاکٹرز مفت میں تنخواہ بٹورنے لگے اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈیوٹی سرانجام دینے لگے،مریضوں کومشکلات کا سامنا، ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو میں ڈاکٹروں کی عدم دستیابی معمول بن چکا ہے، گزشتہ روز ساڑھے دس بجے کے وقت ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا میں کوئی ڈاکٹر نہیں موجود نہیں تھا،مریض شکایت کیلئے MS کے دفترپہنچے تو وہاں بھی تالا لگا ہوا تھا، دن 11 بجے تک آفس بند تھا۔ علاقے مکینوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ ہسپتال انتظامیہ کا قبلہ درست کرےتاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ علاقے مکینوں کا مزید کہنا ہے کہ ایک طرف لاک ڈاؤن ہے اور دوسری طرف ایسے بے حس ڈاکٹرز ہم پر مسلط کر دیے گئے ہیں جو ہسپتال کا رخ ہی نہیں کرتے۔ ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے مریض مشکلات سے دوچار ہیں۔ ڈاکٹرز صبح آکر حاضری لگا کر واپس چلے جاتے ہیں۔ مقامی لوگوں نےمشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل خان وزیر، وزیر صحت خیبرپختونخوا اور وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے اور کہا ہے کہ ایسے ڈاکٹر جو مفت کی تنخواہ بٹورتے ہیں انکے خلاف کارروائی کی جائے؛

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں