معروف اداکار اور شاعراطہر شاہ خان عرف جیدی دنیا سے کوچ کر گئے

کراچی(سی این پی)معروف ٹی وی اداکاراور شاعر اطہر شاہ خان عرف جیدی انتقال کر گئے،وہ فالج کے مرض میں مبتلا تھے۔معروف ٹی وی فنکار اطہر شاہ خان عرف جیدی کے اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔اہلخانہ کے مطابق اطہر شاہ خان فالج کے مرض میں مبتلا تھے اور اطہر شاہ خان کے سوگواروں میں اہلیہ اور4بیٹے ہیں۔معروف ٹی وی فنکار اطہر شاہ خان عرف جیدی کو حکومت پاکستان نے2011 میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا تھا۔اطہر شاہ خان نے پہلی فلم بازی لکھی جبکہ فلم آس پاس کے ہدایت کار بھی رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں