سکولز کھولنے کی پوزیشن میں نہیں، تعلیمی چینل شروع کرنے جا رہے ہیں، سعیدغنی

کراچی(سی این پی)وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کیبل نیٹ ورک کے ذریعے تعلیمی چینل شروع کرنے جا رہے ہیں، سندھ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ نے ایپ بھی بنائی ہے، صوبے میں سکولز کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ تعلیم کا نقصان بچانے کیلئے مختلف اقدامات کر رہے ہیں، ایف ایم ریڈیو کے ذریعے بچوں کی تعلیم کا انتظام کر رہے ہیں، محکمہ تعلیم نے ایک ڈیجیٹل کلاس روم بھی بنایا ہے جبکہ سندھ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ نے ایپ بنائی ہے جسے اینڈرائیڈ فون پر انسٹال کیا جا سکتا ہے، ایپ سندھی زبان میں بھی دستیاب ہے تاہم یہ اسکولوں میں جا کر پڑھائی کا متبادل نہیں۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سہولت بہت سے علاقوں میں بچوں کو میسر نہیں، کوشش ہے نیٹ ورک صوبے کے زیادہ سے زیادہ علاقوں تک پہنچائیں، کیبل نیٹ ورک کے ذریعے تعلیمی چینل بھی شروع کرنے جا رہے ہیں، حکومت کوشش کر رہی ہے کہ بچوں کی تعلیم کا کم سے کم نقصان ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں