حریم فاروق دوفلم پروجیکٹس پر کام کررہی ہیں

اسلام آباد (سی این پی)حریم فاروق نے قرنطینہ کے دوران بھی ثابت کردیا ہے کہ وہ کتنی پروڈکٹو ہیں، فنکارہ نے حال ہی میں دوفلمی منصوبوں کے بارے میں دلچسپ خبر کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دو نئی فلموں کے پراجیکٹس پائپ لائن میں ہیں جن پر کام جاری ہے۔پاکستان کی سب سے کم عمر خاتون پروڈیوسر اور ایوارڈ یافتہ، خوبصورت ادکارہ نے اس بات کا انکشاف انسٹا گرام لائیو پر ایک چٹ چیٹ سیشن میں رسمی سی گفتگو کے دوران کیا۔ حریم فاروق کے مطابق وہ پہلے سے ان پروجیکٹس پر اپنی ٹیم کیساتھ کام کررہی ہیں اور قرنطینہ کے اختتام پر اس فلم کی عکسبندی کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔
حریم فاروق نے براہ راست اس بات چیت میں اپنے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے سفر سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک تھیٹر اداکارہ سے لیکر اب تک کتنا طویل سفر طے کرچکی ہیں، جیسا کہ ہم انہیں انٹر ٹینمنٹ صنعت کاایک نمایا چہرہ کہہ سکتے ہیں، اور ہم یہ دیکھ سکتے ہیں کہ ان کی انتھک محنت جو ان سے کام کے دوران لی گئی اور اداکارہ و پروڈیوسر کو وقت اور وسائل خرچ کرنے پر ان کی صلاحیتوں کے بارے میں بہت کچھ کہا گیاہے، جس کا جادو ہم نے ان کی پروڈیوسر شپ میں بننے والے پروجیکٹس میں دیکھا ہے، ان کے مقبول ترین بلاک بسٹرز میں جانان، پرچی اور ہیر مان جا جیسے مایہ ناز پروجیکٹس شامل ہیں۔ اپنے براہ راست سیشن میں انھوں نے اپنے مداحوں پر زور دیا کہ وہ کبھی بھی خواب دیکھنے سے باز نہ آئیں، جس پر انھوں نے یہاں ایک قول دہرایا، کہ “حتمی ناکامی تب ہوتی ہے،جب آپ ہار ماننے کا فیصلہ کرتے ہیں “۔سیشن کے اختتام پر انھوں نے اپنے سامعین کو دوسروں کے ساتھ مہربان اور ہمدردانہ رویہ اپنانے کی ترغیب دی، حریم فاروق کے ساتھ ہوا یہ لائیو سیشن ہمارے لیے دلچسپ مواد کی ایک خوش خبری ثابت ہوا، اور ہمیں یہ جاننے کا موقع ملا ہے نوجوان پروڈیوسر کے پاس ہمارے لیے کیا بڑی خبر تھی، ہم ابھی تک ان تمام نئے منصوبوں کی تفصیلات سے بے خبر اور مکمل اندھیرے میں تھے، اور ہمیں یہ جان کر بہت حیرانی ہے کہ یہ ستارہ ہمارے لیے بڑی اسکرین پر اگلی بار کیا لائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں