شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے، شبلی فراز

اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے پوری قوم جانتی ہے کہ شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے۔گزشتہ روز ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ چینی کمیشن رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ شریف خاندان نے سیاست کو کاروبار کے لیے استعمال کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دولت کی ہوس شریف خاندان کی سیاست کا محور رہا، شریف خاندان نے اداروں کا بے دردی سے استعمال کیا، شریف مافیا نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا۔ان کا کہنا تھا پوری قوم جانتی ہے شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے جب کہ عمران خان کی سیاست غریب عوام کے حقوق کے لیے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں