اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا

لاہور(سی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا۔لیگی رہنما عطا تارڑ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا تھا، عطا تارڑ روزانہ کی بنیاد پر سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے پارٹی امور پر ہدایات لینے کے لیے ملاقاتیں کرتے تھے۔ عطا تارڑ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر شہباز شریف کے ٹیسٹ کئے گئے۔خیال رہے پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 50 ہزار 694 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 50 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 67 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2603 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 18 ہزار 455، سندھ میں 19 ہزار 924، خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 155، بلوچستان میں 3 ہزار 74، گلگت بلتستان میں 602، اسلام آباد میں ایک ہزار 326 جبکہ آزاد کشمیر میں 158 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 4 لاکھ 29 ہزار 600 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 387 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 15 ہزار 201 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں