بھارت اور بنگلہ دیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر پیر 25 مئی کو کرنے کا اعلان

نئی دہلی/ڈھاکہ (سی این پی)بھارت اور بنگلہ دیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو منائی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور بنگلہ دیش میں شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، کل بروز اتوار 30 رمضان المبارک ہوگا اور 25 مئی بروز پیر کو عید ہوگی۔امام جامع مسجد دہلی احمد شاہ بخاری کا کہنا تھا کہ عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو ہوگی۔دوسری جانب بنگلہ دیش میں شوال کا چاندد نظر نہیں آیا ، عید الفطر بروز پیر 25 مئی کو ہوگی، بنگلہ دیشی حکومت نے عوام سے عید گاہ جانے سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں‌ سرکاری سطح پر اعلان کیا گیا ہے تھا کہ آج تیسواں روزہ رکھا جائے گا اور پرسوں یعنی اتوار کے روز عیدالفطر منائی جائے گی۔متحدہ عرب امارات کے آفیشل فتویٰ سینٹر کی جانب سے جاری گائیڈ لائن میں شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ عید کی نماز گھر پر ہی ادا کریں۔دوسری جانب سینٹرل لندن مسجد نے اعلان کیا تھا کہ برطانیہ میں عید اتوارکے روز ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں