سوڈان ،خوفناک ٹریفک حادثہ، 57 افراد جان سے گئے،20زخمی

دارفور (سی این پی)سوڈان میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 57 افراد ہلاک اور 20افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق سوڈان کے شمالی صوبہ دارفور میں ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، سڑک حادثے میں کم از کم 57 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ شانگل توبايا علاقے سے کچھ کلومیٹر دور نيالا اور الفشیر شہروں کو جوڑنے والے راستے پر ام ڈرائسی علاقے میں جمعرات کی شام کو ہوا۔اس حادثے میں 20 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ اس وقت ہوا جب مسافروں کو لے جانے والی ایک مال بردار گاڑی چھوٹی گاڑیوں کو لے جا رہے ٹرک سے ٹکراگئی۔واضح رہے کہ سوڈان دنیا میں سب سے زیادہ سڑک حادثات والے ممالک میں سے ایک ہے، یہاں خاص طور سے گاڑی چلانے میں لاپروائی اور سڑکوں کی خراب حالت کی وجہ سے حادثات رونمامعمول ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں