صوابی،زمین کے تنازع نے 2 افراد جان لے لی

صوابی(سی این پی)یارحسین بازار میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صوابی کے علاقے یارحسین بازار میں پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ فائرنگ کا واقعہ زمین کےتنازع کے باعث پیش آیا جس میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کا کہنا تھا کہ لاشوں کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں