کراچی، طیارہ حادثہ، 94 افراد کی میتیں نکال لی گئیں، ترجمان ایدھی فاﺅنڈیشن

کراچی(سی این پی)قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے گرنے والے بدقسمت مسافر طیارے کے واقعے میں جاں بحق افراد کی جائے حادثے سے میتیں نکالنے کا کام جاری ہے تاہم ایدھی فائونڈیشن کے مطابق جائے حادثہ سے تاحال 94 افراد کی میتوں کو نکال لیا گیا ہے۔ ایدھی فاﺅنڈیشن کے ترجمان نے بتایا کہ نکالی جانے والی میتوں کو شناخت کے لئے ایدھی سرد خانہ منتقل کردیا گیا ہے،ورثہ ایدھی سرد خانہ میں اپنے پیاروں کی شناخت کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ جائے حادثہ پر تاحال ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں ایدھی کے رضاکار بھی مدد کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کا بدقسمت مسافر طیارہ جمعہ کو لاہور سے کراچی آرہا تھا، جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی میں لینڈنگ سے ایک منٹ پہلے طیارہ ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوگیا تھا ۔ طیارے میں جہاز کے عملہ کے ارکان کے علاوہ 100 مسافر سفر کررہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں