مفتی منیب الرحمن کا ایک بار پھرفواد چودھری پر پابندی لگانے کا مطالبہ

کراچی(سی این پی)چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ فواد چودھری کی کوئی حیثیت نہیں، وہ دین کے معاملات میں مداخلت کرتے ہیں، ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ ہم پر کسی صدر یا وزیراعظم کا کوئی دباؤنہیں، اگر دباؤہوا تو مستعفی ہو جائینگے۔ صرف شریعت پر عمل کرنے کے پابند ہیں، ہمارے لیے دین اہم ہے۔فواد چودھری اپنے آپ کواپنی وزارت تک محدود رکھیں۔ وہ دین کے معاملات میں مداخلت نہ کریں۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اس مرتبہ پھر رویت ہلال کمیٹی سے پہلے ہی عیدالفطر کی پیش گوئی کر دی تھی اور کہا تھا کہ سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مفتی منیب الرحمان اورمفتی پوپلزئی الگ الگ راستے پرکھڑے ہیں۔ ’چاند کسی کے کہنے پر اپنا مدار تبدیل نہیں کرتا۔ ایسی صورت میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی عملی اہمیت باقی نہیں ہے۔‘فواد چودھری کے مطابق ناسا نے کہا ہے چاند پر لمبا عرصہ رہنے کے لیے مشن بھیجیں گے۔ ’مستقبل میں مولوی صاحبان کے لیے چاند دیکھ دیکھ عید کرنا بڑا چیلنج ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں